نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے وباء پر قابو پانے کے لیے صرف ماسک کا استعمال ہی کافی نہیں ہے۔ اس بیماری نے اب تک 70 ہزار افراد کی جان لے لی ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بیماری سے بچنیکے لیے ماسک کافی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹائڈروس اڈھانم گیبری سوس نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ماسک کو صرف حفاظتی اقدامات کے پیکیج شامل ایک جزو کے طوپراستعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کی ماسک کا استعمال اسی وقت مناسب ہے جب ہاتھ دھونے یا سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو۔گیبری سوس کا کہنا تھا کہ کرونا کا شکار ہونے والے ممالک کو عوام میں ماسک استعمال کرنے کے معاملے پر توجہ دینی چاہیئے۔ ایسے مقامات جہاں ہاتھونے یا سماجی دوری کا انتظام نہ ہوسکے وہاں پر ماسک کا استعمال ضروری ہے۔
ماسک کرونا وائرس سے بچائو کا جادوئی حل نہیں، عالمی ادارہ صحت
Apr 08, 2020