شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں 12.41فیصد اضافہ

کراچی(این این آئی)گزشتہ ایک سال کے دوران شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں12.41 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ2019 سے مارچ 2020کے اختتام تک شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں 16 لاکھ 70 ہزار 37 ملین کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارچ 2020کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے کھاتوں کا حجم ایک کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار310 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا، مارچ 2019 کے اختتام پر کھاتوں کا حجم ایک کروڑ34 لاکھ 56 ہزار 273 ملین روپے ریکارڈکیا گیا تھا،یوں ایک سال کی مدت میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں 12.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن