بصیر پور:محبوبہ کو موبائل دینے کیلئے جانیوالے نوجوان پر لواحقین کا تشدد،نوجوان کی سر،مونچھیں،بھنویں مونڈ دیں

Apr 08, 2020

بصیرپور(نامہ نگار) موبائل دینے کیلئے جانے والا نوجوان عاشق لواحقین کے ہتھے چڑھ گیا، سر، مونچھیں، بھنویں مونڈ دیں۔تفصیلات کے مطابق محلہ علامہ اقبال ٹائون کے رہائشی وحیدکے موضع چنڈورکی رہائشی ’ز‘‘کے ساتھ مراسم تھے جسکی فرمائش پروہ علی الصبح موبائل فون دینے اسکے گائوں چلاگیااورفون دے کرواپس آرہاتھاکہ لڑکی کے والدنے طفیل،زمان اور خضرکے ہمراہ اسے پکڑلیا، اسے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایااور 2موبائل اور32ہزارروپے کی نقدی بھی نکال لی۔ بعدازاں معافی منگواکراسے چھوڑدیاجس پروہ تھانہ پہنچ گیا جہاں اسکی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔بعدازاں ایک ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔

مزیدخبریں