کرونا کیخلاف پوری قوم،حکومت اور ادروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا:احسان وائیں

لاہور(کلچرل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما احسان وائیں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف پوری قوم،حکومت اور ادروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔عمران خان پی ٹی آئی کی ٹائیگرفورس کی بجائے تمام جماعتوں کے کارکن شامل کریں۔ایک مخصوص جماعت کی فورس ادارے کیلئے بھی نقصان کا باعث ہوگی۔ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ایسی فورس بنائی جوکہ ناکام تجربہ رہا۔عوامی نیشنل پارٹی اسوقت حکومت کی سب سے بڑی ناقد جماعت ہے۔لیکن ہم کرونا وائرس کو ایک قومی مسئلہ سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اے ین پی کے مرکزی رہنما نے مزید کہااس وباء کے خاتمے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ بیٹھ کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن