بڑے برآمد کنندگان پر تمام تر توجہ حقیقت کے برعکس ہے،مشیرتجارت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شاید بڑے برآمد کنندگان پر تمام تر توجہ دی جا رہی ہے جو کہ حقیقت کے برعکس ہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ معاونت کا بڑا حصہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت، ریٹیل سیکٹر اور لیبر کو جائے گا۔چند دنوں میں اس موضوع پر پالیسی وضع کر دی جائے گی۔ اس پالیسی کی تشکیل میں ہم کینیڈا اور بنگلہ دیش جیسے ممالک کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ لیبر کے تحفظ کیلئے، برآمد کنندگان اور کاروبار کو کی جانے والی ادائیگیوں میں کنٹرول کا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن