اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین نے افغانستان میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین بات چیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ گذشتہ روز بیجنگ میں وزارت خارجہ کی ترجمان نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین فریقین میں بات چیت کیلئے متفقہ ٹیموں کی تشکیل کا خیر مقدم کرتا ہے۔ چین طالبان کے تحفظات سے بھی آگاہ ہے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت میں طے ہونے والی شرائط پر عمل درآمد ہو گا۔ چین افغانستان میں وسیع البنیاد امن کے قیام کا حامی ہے۔