اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک مدد کے لئے موصول شدہ ایس ایم ایس کی تعداد3 کروڑ 86 لاکھ 56 ہزار8 سو 37 ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایمرجنسی کیش امداد کے مستحق ہیں یا کسی ضرورت مند کو جانتے ہیں تو اسکا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ابھی ایس ایم ایس کیجیئے۔
ابتک موصول ایس ایم ایس کی تعداد3 کروڑ 86 لاکھ 56 ہزار8 سو 37 ہے،ثانیہ نشتر
Apr 08, 2020