لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) چینی بحران اور تحقیقاتی رپورٹ پر سابق کپتان جاوید میاندادنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ ہر غریب اور مڈل کلاس آدمی عمران خان کیساتھ ہے۔ وزیراعظم قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔جاوید میاں داد نے کہا عمران خان کے لئے دعا کروں گا وہ کامیاب ہو۔ اس وقت پوری دنیا سمیت پورا پاکستان مشکل میں ہے۔ سرمایہ داروں کو شرم نہیں آئی کہ انہوں نے قوم کے ساتھ کیا کیا، ان کو سمجھنا چاہئے کہ وہ پاکستان کی وجہ سے ہیں۔