لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو راشن دینے کے لیے سوات پہنچ گئے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اْن کی کوشش ہے کہ اجرت پر کام کرنے والے غریب عوام کیلئے راشن وہ خود پہنچائیں۔شاہد آفریدی سوات کے بعد دیر اور چترال میں راشن پہنچائیں گے۔ صوابی میں کرونا سے متاثرہ علاقے گوہاٹی میں بھی کرکٹر یاسر شاہ نے 130 خاندانوں میں فوڈ پیکیجز تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا۔
شاہد آفریدی‘یاسر شاہ نے سوات صوابی میں راشن تقسیم کیا
Apr 08, 2020