برلن(این این آئی ) جرمنی نے کرونا وائرس سے یورپی یونین کے ممالک کے لیے سب سے بڑا ٹیسٹ قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکا نے بھی وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو تاریخ کا مشکل ترین ہفتہ قرار دیا۔دوسری جانب فرانس نے خبردار کیا کہ وہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے خطرناک بحران سے دوچارہے۔اس حوالے سے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے کو اس بیماری سے بچاننے کے لیے متحد ہوجائیں۔جاپان نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 10 کھرب ڈالر کا امدادی پیکج کا اعلان کردیا جبکہ امریکا میں وائرس سے 10 ہزار سے زائد اموات کے بعد وائرس کی وبا کو نائن الیون یا پرل ہاربر سے بڑھ کر خطرہ قرار دیا۔واضح رہے کہ اب پوری دنیا میں 70 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ان میں سے 50 ہزار صرف یورپ سے ہیں۔جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بحران سے نکلنے کے لیے تاہم اتفاق اور اتحاد کا مطالبہ کیا۔یورو زون کے وزرائے خزانہ کی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ میرے نزدیک یورپی یونین اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی دوسرے کی طرح ہی متاثر ہے اور اس وجہ سے یہ سب یورپ بشمول جرمنی کے مفاد میں ہے کہ وہ اس ٹیسٹ کا مل کر مقابلہ کرے۔
کرونا کی وجہ سے یورپی یونین تایخ کے سب سے بڑے بحران سے دوچار ہے: چانسلر انجیلا مرکل
Apr 08, 2020