کابل (نیٹ نیوز) افغان طالبان نے افغانستان کی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹ کیا ہے کہ ان کی ٹیم بے نتیجہ مذاکرات میں شریک نہیں ہو گی جو فریقین کے درمیان بدھ سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تکنیکی ٹیم کو کابل بھی بھیجا تا کہ وہ اپنے قیدیوں کی شناخت کر سکے۔ امن معاہدے کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔ بدلے میں طالبان بھی ایک ہزار افغان قیدی رہا کریں گے۔