لاہور (وقائع نگار خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ) احتساب عدالت نے میرشکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں 18 اپریل تک توسیع کردی۔ جبکہ ہائیکورٹ نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ہائیکورٹ میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ملزم میرشکیل الرحمن نے شریک ملزم میاں نواز شریف کی ملی بھگت سے پلاٹوں پر ایگزمپشن حاصل کی۔ عدالت کو بتایا کہ میر شکیل کو 26 سوال دیئے گئے لیکن میر شکیل نے تمام سوالات سے انکار کیا۔ میر شکیل الرحمن کے وکیل نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے حوالے سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔
میر شکیل کے جسمانی ریمانڈ میں 18اپریل تک توسیع‘ ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت خارج کر دی
Apr 08, 2020