رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں غیر اعلانیہ طور پر چھوڑے جانے والے پانی کے باعث چاچڑاں شریف کے مقام پر دریائے سندھ میں اچانک طغیانی آ جانے سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ،مکین عارضی طور پر دوسری جگہ منتقل ہونے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کی صبح چاچڑاں شریف کے نزدیک دریائے سندھ میں پانی کی سطح 31 ہزار 250 کیوسک سے بڑھ کر اچانک 1 لاکھ 2 ہزار کیوسک ہو گئی جس سے دریائے علاقے میں کاشت کی گئی سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ مکین اپنے جانوروں سمیت فوری طور پر دوسرے علاقوں میں منتقل ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق چاچڑاں شریف کے نزدیک دریائے سندھ کی چوڑائی غیر معمولی ہونے کے باعث مقامی لوگ دریا کے اندر ہی فصلیں کاشت کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی وہیں اپنے ڈیرے بنا لیتے ہیں تاہم دریائے سندھ میں پانی کی مقدار اچانک بڑھ جانے کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان
چاچڑاں شریف:دریائے سندھ میں اچانک طغیانی ‘ سینکڑوں ایکڑگندم تباہ
Apr 08, 2020