کوئٹہ میں ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس پر پولیس تشدد،نشتر ہسپتال کے پیرا میڈیکس کی جانب سے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کرڈیوٹی

ملتان (سپیشل رپورٹر) دو روز قبل حفاظتی کٹس مانگنے پر کوئٹہ میں ڈاکٹروں نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر کئے جانیوالے ریاستی ظلم کے خلاف ملتان میں گزشتہ روز تمام سرکاری ہسپتالوں میں یوم سیاہ کے طور پر اس ریاستی دہشتگردی کیخلاف کالی پٹیاں بازوں پر باندھ ڈیوٹیاں دی گئیں، آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن شاہین یونٹی کے صدر رانا عامر نے ڈیوٹی پر موجود تمام سٹاف کو بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ڈاکٹر مسعودالروف ہراج،ڈاکٹر شاہد راو،ڈاکٹر میاں عدنان،ڈاکٹر فاران اسلم اور دیگر کا کہنا تھا کہ حفاظتی کٹس مانگنا اگر اتنا بڑا جرم ہیں تو حکومت ہم سب کو جیلوں میں ڈال دے۔

ای پیپر دی نیشن