ملتان( سماجی رپورٹر )حضرت سیدنا موسی پاک شہید کے 431ویں عرس کی تقریبات کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئیں اس سلسلہ میں خاندان گیلانیاں کے زیراہتمام حضرت سید نا موسی پاک شہید رحمتہ اللہ علیہ کے 431ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں سالانہ محفل کا انعقاد مورخہ 15 اپریل بروز بدھ بعد نماز عشاء درگاہ عالیہ کے احاطہ میںہونی تھی اور جس سے دعوت اسلامی کے بانی علامہ الیاس عطا قادری کے صاحبزادے علامہ بلال رضا عطاری قادری نے خصوصی خطاب کرنا تھا لیکن کرونا وائرس کے پیش نظر اس محفل کو منسوخ کیا گیا ہے