بہاولپور(بیورو رپورٹ) سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ میرے اوپر مستعفی ہونے کے لئے کوئی دبائو نہیں تھا۔میںنے اپنی آزاد مرضی سے استعفیٰ دیا ہے اور دل سے یہ فیصلہ کیا ہے اور اپنی بے گناہی ثابت ہونے تک کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔میں نے یہ فیصلہ دل سے کیا ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے تحت اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا۔میں بہاول پور کے عوام اور پارٹی کارکنوں اور دوستوں کا ممنون ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔اس سے میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے اور میں اسے اپنی دولت اور اثاثہ سمجھتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ آپ کے ساتھی فرزند بہاول پور کارکن اور رکن اسمبلی پر الحمد للہ مالی بدعنوانی کا کوئی چارج نہیں۔ ریفارمز کے حوالے سے الزامات ہیں۔میں نے محکمہ میں اصلاحات لانے کی کوشش کی ہے اور ایسا نیک نیتی سے کیا ہے۔میں نے مثبت سیاست کی اور اخلاقی گرائونڈز پر کام کیا اور آئندہ بھی اسی طریقے سے سیاست جاری رکھوں گا۔