وزیر اعظم کورونا سے متاثر ہ کھلاڑیوں کیلئے ریلیف فنڈ قائم کریں، حسین علی چنگیزی

Apr 08, 2020

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرحسین علی چنگیزی نے سپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں،ٹیکنیکل آفیشلز اوردیگر سٹاف کیلئے ریلیف فنڈ قائم کیا جائے ۔گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نائب صدر حسین علی چنگیزی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں ہونے والے لاک ڈائون سے روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے افراد خصوصا معاشی طور پر کمزور کھلاڑی، ٹیکنیکل آفیشلز اور دیگر سٹاف شدید متاثر ہو رہاہے لہٰذا میںسپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کھیلوں سے وابستہ افراد کیلئے فوری طور پر ریلیف فنڈ قائم کیا جائے۔جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرحسین علی چنگیزی نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ رضا کارانہ طور پر اپنا منافع کم کردیں اور مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں