حسن علی کی انجری، وقار یونس نے اظہر محمود کا دعویٰ مسترد کردیا

Apr 08, 2020

سڈنی(آئی این پی) وقار یونس نے حسن علی کی انجری ویٹ لفٹنگ سے ہونے کے اظہر محمود کا دعویٰ غلط قرار دیدیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ نجانے اتنی دور انگلینڈ میں بیٹھے اظہر محمود نے کیسے یہ بات کہہ دی کہ حسن علی کی انجری ٹریننگ کے دوران زیادہ وزن اٹھوائے جانے سے ہوئی، پیسر فرسٹ کلاس میچ میں بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے۔انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کو انجریز معمول کی بات ہیں، وسیم اکرم اور میں خود بھی انجریز کا شکار رہے، بحالی فٹنس میں بعض اوقات ایک سال بھی لگ جاتا ہے، امید ہے کہ حسن علی جلد مکمل فٹنس حاصل کرلینگے، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے ٹاپ بولر تھے، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ وہ کب فٹ ہوں، حسن بہت پرجوش بولر اور ٹیم کی ضرورت ہیں،اس وقت ان کا این سی اے میں بحالی فٹنس کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں