یورپ بھر میں مسلمان شب برأت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں

Apr 08, 2020 | 11:23

ویب ڈیسک

: یورپی ممالک میں موجود مسلمان شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں، شب بیداری کے دوران مسلمان کرونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق یورپ بھر میں مسلمان شب برأت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں، علما کا کہنا تھا کہ یورپ میں کرونا وائرس کے سبب مساجد بند ہونے کی وجہ سے مسلمان گھروں میں شب بیداری کر کے کرونا کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔علما نے شب برات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لائیو خطاب کیے، علما نے ہدایت کی کہ اللہ سے سچے دل سے توبہ کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، تاکہ کرونا وائرس کی وبا ختم ہو۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی آج شب برأت ہوگی، لوگ گھروں پر رہتے ہوئے شب بیداری کریں گے اور خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ رات وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وبا سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ شب برأت کے موقع پر لوگ گھروں میں رہ کر عبادت کریں اور کرونا سے نجات کی بھی دعا مانگیں.

مزیدخبریں