کورونا وائرس دنیا کے 209ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جہاں اب تک 14لاکھ31ہزار 700 سے زائدافراد متاثر اور 80 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 412 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاک افراد کی تعداد بھی 12 ہزار 854 ہو گئی ہے، صرف نیو یارک میں ایک روز میں 731 اموات ریکارڈ کی گئیں۔اس ساری صورت حال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو فنڈ روکنے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ادارے نے چین کے حوالے سے تعصبانہ پالیسی اپنائی اور کورونا وائرس کو روکنے کے لیے صحیح اقدامات نہیں اٹھائے۔دوسری جانب اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 17 ہزار 127 جب کہ اسپین میں 14 ہزار 45 ہو گئی ہے، فرانس میں بھی وبا سے اب تک 10 ہزار 328 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں بھی عالمگیر وبا کے حملے جاری ہیں اور اموات کی تعداد 6 ہزار 159 تک پہنچ گئی ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت بھی تاحال ناساز ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 872 ہو چکی ہے جب کہ چین میں اموات کی تعداد3 ہزار 333 ہے۔بھارت میں وائرس سے اب تک 150 جب کہ پاکستان میں 55 اور سعودی عرب میں 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ 3 لاکھ 2 ہزار 150سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ چین نے ہوبئی کے شہر ووہان میں سفری پابندیاں مکمل طور پر ہٹا دی ہیں جس کے بعد صرف چند گھنٹوں میں 65 ہزار سے زائد افراد باہر نکل آئے۔