پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج بھی منفی زون میں، 315 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج بھی منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 231 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 315 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 30 ہزار 916 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

رپورت فائل ہوتے وقت انڈیکس 144 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 86 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران 60,879,638 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,100,349,245 بنتی ہے۔

کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے ملک بھر کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی بحران کا شکار ہے اور انڈیکس 42 ہزار کی سطح سے گر کر 30 ہزار کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان موجود رہا اور انڈیکس کا اختتام 652 پوائنٹس اضافےکے ساتھ ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ کے بحران کی وجہ سے سرمایہ دار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن