شاہ محمود کاملائیشین ہم منصب سے رابطہ ،کشمیرسمیت کوروناکی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے ہم منصب حشام الدین حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نےکشمیرسمیت کوروناسے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین  ہم منصب حشام الدین حسین کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کوروناوائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین  ہم منصب کو وزیر اعظم عمران خان کی ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کوری اسٹرکچر کرنے کی تجویزبارے آگاہ کیا تاکہ وہ  وبائی امراض کا مقابلہ کرنے اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لاسکیں ۔
ملائشین وزیرخارجہ سے گفتگو میں  شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری گزشتہ آٹھ ماہ سے بد ترین کرفیو کا سامنا کررہے ہیں۔ عالمی برادری کو اسی لاکھ کشمیریوں کو بھارت کے مظالم سے بچانے کےلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اب جب دنیا نے کوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے بھارت ڈومیسائل سے متعلق قواعد و ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے جو نہ صرف عالمی قوانین بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن