جوز بٹلرنےکورونا فنڈ کیلئےاپنی ورلڈکپ شرٹ نیلام کردی

Apr 08, 2020 | 15:45

ویب ڈیسک

کورونا کیخلاف جنگ میں حصہ ڈالنے کےلئےانگلینڈ کے وکٹ کیپر، بیٹسمین جوز بٹلر نے آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل کی شرٹ 65 ہزارایک سوپاؤنڈز میں نیلام کردی ۔تفصیلات کے مطابق جوز بٹلربھی کورونا کیخلاف جنگ میں شامل ہونے کے لئے میدان میں آگئے،انہوں نے اپنی ورلڈ کپ فائنل کی شرٹ نیلامی کے لیے پیش کردی جوکہ 65 ہزار ایک سو پاونڈز میں نیلام ہوئی ہے۔  بٹلر نے یہ شرٹ پہن کر فائنل کھیلا اور نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ وہ اس شرٹ سے ملنے والی رقم کو انگلینڈ کے ہسپتالوں میں جمع کروائیں گے تاکہ کورونا سے نمٹنے والے ہسپتالوں میں فراہم کی گئی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ بٹلر کی اس شرٹ کے لیے 82 افراد نے بولی لگائی تھی اور سب سے زیادہ 65 ہزار ایک سو پاونڈز کی بولی دینے والے کو یہ شرٹ نیلام کردی گئی ۔ جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ یہ شرٹ ان کے لیے بہت اہم ہے لیکن جس مقصد کے لیے اس کی نیلامی کی گئی ہے وہ بہت ہی خاص ہے۔ 

مزیدخبریں