واسا کی ایکوافائر چارجز کی مد میں  ایک کروڑ روپے کی ریکوری 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)  واسا نے  رواں ہفتے ایکوافائر چارجز کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو آفس نشتر ٹاؤن کی جانب سے تمام ریکوری وصول کی گئی۔  جناح ہسپتال سے 58 لاکھ، جنرل ہسپتال سے 24 لاکھ، پیکیجز مال سے 7 لاکھ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل ہاوسنگ سوسائٹی سے 4 لاکھ اور دیگر ہاسنگ سوسائیٹیز سے ایکوافائر چارجز کی مد میں وصولی کی گئی۔ ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر محمد تنویر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو نشتر ٹاؤن ملک آصف علی نے ایم ڈی واساسید زاہد عزیز کو چیک پیش کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن