پی ڈی ایم میں اختلاف سے اپوزیشن کو دھچکا لگا : قمرزمان کائرہ 

Apr 08, 2021

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ میں پی پی پی پی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاوہ پی ڈی ایم سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متوقع سیاسی تبدیلیوں پر گفتگو کی گئی۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلاف سے اپوزیشن کو دھچکا لگا سینٹ الیکشن سمیت دیگر معاملات میں اپوزیشن کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔پی پی پی اصولی اور جمہوری اقدار کا تحفظ کرے گی اور قومی معاملات میں قوم کو مایوس نہیں کریگی۔ چوہدری منظور نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے اور زندگی دوبھر کر دی ہے۔مسلم لیگ ن کے چند نادان دوستوں نے اتحاد کو کو نقصان پہنچایا اور اب بھی ان کی بیان بازیاں حکمرانوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔اس موقع پر پیر صفدر شاہ نے کہا کہ پاکستان مختلف مسائل کا شکار ہے قومی قیادت کو سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔اس موقع پر چوہدری محمد اسلم گل اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں