افغانستان: دھماکہ، حملہ، دو شہری، 6 فوجی، 8 دہشتگرد ہلاک

کابل+ تالوقان (شنہوا+ نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہونے و الے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جبکہ شمالی صوبہ تخار کے ضلع اشکمش میں گزشتہ رات طالبان نے فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس میں 6 افغان فوجی اور 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ہونے والے دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ ادھر افغان فوج کے 217 پامیر کور سے عبدالرازق نے شِنہوا کو بتایا کہ آدھی رات کو جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب قریبی پہاڑوں سے آنے والے موٹرسائیکلز پر سوارجنگجوؤں نے ضلع کے بازار اور حکومتی دفاتر کے قریب مشترکہ افغان سکیورٹی فورسز کے اڈے پر حملہ کردیا۔ذرائع نے کہاکہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے اڈے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی،انہوں نے مزیدکہاکہ ان کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...