اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی نیب کی متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ کل سماعت کرے گا۔