درآمدی ایل این جی 0.17  ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مہنگی 

Apr 08, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی۔ اپریل کیلئے ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا۔ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 9.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

مزیدخبریں