اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے) کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں میں خریف کی فصل کے اہداف طے کیے جائیں گے۔ گزشتہ سال خریف کے اہداف پورے نہیں ہو سکے اور ملک میں کپاس کی پیدوار 30سالوں میں سب سے کم ہوئی ہے۔ اجلاس میں فصلوں کے لیے کھاد بیج کی فراہمی اور اس پر دی جا نے والی سبسڈی کی منظوری دی جائے گی۔