اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے)کا اجلاس آج ہوگا ،اجلاس میں میں خریف کی فصل کے اہداف طے کیے جائیں گے،گزشتہ سال خریف کے اہداف پورے نہیں ہو سکے اور ملک میں کپاس کی پیدوار30سالوں میں سب سے کم ہوئی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی میں ہو گا جس میںوفاقی وزراء قومی غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر سمیت متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔اس اجلاس میں خریف کی فصلوں کپاس ودیگر کے اہداف طے ہوں گے اور ان فصلوں کے لیے کھاد بیج کی فراہمی اور اس پر دی جا نے والی سبسڈی کی منظوری دی جائے گی ۔اس اجلاس میں خریف سیزن کی ملک کی سب سے اہم فصل کپاس کے بارے میں اہداف طے کیے جا نے ہیں اس سے پہلے گزشتہ سال طے گئے کپاس اہداف نہ صرف پورے نہیں ہو سکے ہیں بلکہ30سالوں میں سب سے کم کپاس کی پیداوار ہوئی ہے جس سے ٹیکسٹائل کے شعبے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی کمی کا خدشہ ہے۔