اسلام آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گاجبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختو نخوا ، کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں کالام 34 ، کاکول 23 ، بالاکوٹ 25 ، مالم جبہ 25 ، پٹن 24 ، میرکھانی 17 ، سیدو شریف 17 ، دروش 07 ، چترال 05 ، پشاور (ایئر پورٹ 04 ، سٹی 02) ، دیر (زیریں 03 ، بالائی 02) ، تخت بائی ، چیراٹ 02 ، کشمیر میں مظفرآباد (ایئر پورٹ 24 ، سٹی 19) ، راولاکوٹ 24 ، گڑھی دوپٹہ 23 ، کوٹلی 15 ، پنجاب میں مری 28 ، اسلام آباد 12 ، گلگت بلتستان میں استور 14 ، اسکردو 12 ، بگروٹ 07 ، گوپس ، بونجی ، ہنزہ 06 اور گلگت میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارتدادو،مٹھی،چھور40،تربت،کراچی اورلسبیلہ میں39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ 27 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان
Apr 08, 2021