تالوقان،افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے ضلع اشکمش میں منگل کی رات کو طالبان عسکریت پسندوں نے فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس میں 6افغان فوجی اور 8عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان فوج کے 217پامیر کور سے عبدالرازق نے شِنہوا کو بتایا کہ آدھی رات کو اس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب قریبی پہاڑوں سے آنے والے موٹرسائیکلز پر سوارمسلح عسکریت پسندوں نے ضلع کے بازار اور حکومتی دفاتر کے قریب مشترکہ افغان سکیورٹی فورسز کے اڈے پر حملہ کردیا۔ذرائع نے کہاکہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے اڈے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی،انہوں نے مزیدکہاکہ ان کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔عبدالرازق کے مطابق ہفتہ کے آخر میں اسی فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے5عسکریت پسند ہلاک جبکہ 5دیگر زخمی ہوگئے تھے۔