سنچورین (آئی این پی) پاکستانی اوپنرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، امام الحق اور فخر زمان اوپننگ وکٹ پر سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 5 مرتبہ سنچری شراکت قائم ہوئی ہے۔پاکستانی اوپنرز کی جانب سے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انجام دیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یاسرحمید ،عمران فرحت اور ناصرجمشید ، محمد حفیظ ون ڈے انٹرنیشنل میں چار، چار اوپننگ سنچری پارٹنرشپ کرچکے ہیں۔
پاکستانی اوپنرز کا نیا ریکارڈ
Apr 08, 2021