اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست میں نیب کے جواب پر جرح کیلئے سماعت ملتوی کردی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا، مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا نے کہا کہ نواز شریف کی جائیداد ضبطگی سے متعلق جواب جمع کروا دیا ہے۔ مریم نواز کے وکیل نیب جواب پر جرح کر لیں۔ عدالت نے سماعت 5مئی تک ملتوی کر دی۔
نواز شریف کی جائیدا د ضبطگی کیخلاف درخواست‘ نیب کے جو اب پر جرح کیلئے سماعت 5 مئی تک ملتو ی
Apr 08, 2021