ایف سی اے کا آ ج اجلاس، خریف فصل کے اہداف طے ہونگے

Apr 08, 2021

 اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے) کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں میں خریف کی فصل کے اہداف طے کیے جائیں گے۔ گزشتہ سال خریف کے اہداف پورے نہیں ہو سکے اور ملک میں کپاس کی پیدوار 30سالوں میں سب سے کم ہوئی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی میں ہو گا۔ جس میں وفاقی وزراء قومی غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر سمیت متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں  فصلوں کے لیے کھاد بیج کی فراہمی اور اس پر دی جا نے والی سبسڈی کی منظوری دی جائے گی۔

مزیدخبریں