اسلام آباد (وقائع نگار)سی ڈی اے انتظامیہ نے بلا اجازت تجارتی سرگرمیوں پر7ہوٹلز اورریسٹورانٹ سربمہر کردیاہے، شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے ایف سکس مرکز میں پلاٹ 16اے کی بیسمنٹ اور پہلی منزل،پلاٹ نمبر 11 میں قائم ریسٹورانٹ،پلاٹ نمبر 12 میں قائم ریسٹورانٹ ،اسی پلاٹ کے ٹاپ فلو کوسیل کردیا گیاہے۔جبکہ ایف سیون مرکز میں پلاٹ نمبر 18 میں قائم ایک ریسٹورانٹ، پلاٹ نمبر 12ڈی یونٹ نمبر 5اور6میں قائم ہوٹل ریسٹورانٹ،اور پلاٹ نمبر17 میں قائم ایک ریسٹورانٹ کوبھی سربمہر کردیا گیا ہے۔
بلا اجازت تجارتی سرگرمیوں پر7ہوٹلز اورریسٹورانٹ سربمہر
Apr 08, 2021