لاہور (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے حوالے سے بیک اپ پلان موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹو ایلر ڈائس نے کہا کہ اگر بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی نہ کرسکا تو ہمارے پاس بیک اپ پلان موجود ہے۔ایلر ڈائس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں توقع ہے بھارت میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ منصوبے کے مطابق آگے بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکا تو گورننگ باڈی کے پاس بیک اپ پلان موجود ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں صرف 6 ماہ باقی ہیں اور بھارت کرونا وائرس کی دوسری لہر سے دوچار ہے۔ صرف 6 مارچ کو ہی ملک میں 1 لاکھ 15ہزار سے زائد کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’ہاں ہمارے پاس بیک اپ پلان ہے ‘لیکن اس مرحلے پر ان پلانز کو فعال نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی بھارت میں میگا ایونٹ شیڈول کے مطابق کروانے کے منصوبے پر آگے بڑھ رہا ہے۔