لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے فیفا کی جانب سے معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی انتہائی تکلیف دہ ہے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف کی معطلی فٹبال کے لاکھوں شائقین کیلئے جھٹکا ہے۔ فیفا نے جلد بازی میں معطلی کا قدم اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے پہلے ہی فٹبال ہاؤس پر قبضے کی مذمت کی۔ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں۔ نارملائزیشن کمیٹی کو بھی فیفا ہدایات کی روشنی میں انتخابات کا روڈ میپ دینے کا کہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فیفا کے فیصلے نے فٹبال کمیونٹی کو دکھی کر دیا ہے۔