ون ڈے ڈیبیو ‘والد کی بہت  یاد آرہی ہے: عثمان قادر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے لیگ سپنر عثمان قادر بہت خوش ہیں۔ 27 سالہ نوجوان لیگ سپنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد مرحوم عبدالقادر کو یاد کررہے ہیں۔عثمان قادر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پرفارمنس کے بعد مجھے ون ڈے کرکٹ میں بھی موقع ملا ہے، میں ایک کرکٹنگ فیملی سے تعلق رکھتا ہوں۔ اور یہ میرے لئے ایک خواب ثابت ہوا ہے۔ ظاہر ہے کہ آج والد عبدالقادر خوش ہوں گے، میں اپنے والد کو یاد کر رہا ہوں ،اگر وہ زندہ ہوتے تو آج انہیں مجھ پر فخر ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...