آئی پی ایل کیلئے اجازت ‘شاہدآفریدی جنوبی افریقی بورڈ کے فیصلے پر حیران

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان شاہدآفریدی نے کھلاڑیوں کو دوران سیریز لیگ کھیلنے کی اجازت دینے پر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو حیران کن قرار دیدیا۔شاہدآفریدی نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کوآئی پی ایل کی اجازت دینے پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سیریزکے دوران کھلاڑیوں کوآئی پی ایل کی اجازت دیناحیران کن ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہدآفریدی نے لکھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ٹی 20لیگز انٹرنیشنل کرکٹ پر اثرانداز ہورہی ہیں، اس معاملے پر سوچ بچارکی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، نورکیا، ربادا اور انگیدی ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

ای پیپر دی نیشن