لودھراں(نمائندہ نوائے وقت ) گورنمنٹ فیملی ہسپتال میں نرسنگ سٹاف کی عدم دلچسپی،معصوم بچہ علاج کے لئے تڑپتا رہا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ سے رپورٹ مانگ لی سٹاف نرس نے بھی ایم ایس کو حراساں کرنے کی درخواست دے دی۔نرس صائمہ عاشق جو خود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ایم ریڈیو پاکستان بہاولپور کی بیوی کہتی ہیں،متاثرہ اہل خانہ کی ہسپتال میں ویڈیو بناتی رہی،گالم گلوچ کیا اور بچے کا علاج کئے بغیر ہسپتال سے باہر نکال دیا،اہلخانہ کی جانب سے گورنمنٹ فیملی ہسپتال کے باہر احتجاج کیا گیا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فضل نے اپنے موقف میں بتایا کہ اہل خانہ خود چھٹی لے کر گئے ہیں،معصوم بچے تیمور کے والدین کا کہنا ہے ہم ان پڑھ ہیں نہ ہم نے انگوٹھا لگایا ہے نہ ہی ہم نے کہیں دستخط کئے ہیں،گورنمنٹ فیملی ہسپتال کی انتظامیہ جھوٹ بول رہی ہے ہمیں نرسنگ سٹاف نے خود گالم گلوچ کر کے ہسپتال سے باہر نکال دیا ہے،نرسنگ سٹاف اور نرس صائمہ با اثر ہیں محکمہ ہیلتھ کے آفسران بھی اِنکے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیںدوسری طرف سٹاف نرس نے ایم ایس کو کوریج کیلئے آنے والے صحافی کے خلاف درخواست دے دی ہے۔