پی ڈی ایم کی صورتحال نے سربراہ  اتحاد  کو قرنطینہ مجبورکر دیا: حافظ حسین 

Apr 08, 2021

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)  سیاسی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی  ناگفتہ بہ صورتحال نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کو ’’قرطنیہ‘‘ پر مجبور کر دیا۔ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز  نے  ’’چپ کا روزہ‘‘ ایسے ہی نہیں رکھا۔ مریم نوازکی لندن روانگی کیلئے ’’جدہ ماڈل‘‘  کو دوبارہ آزمانے  کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس بار رفیق الحریری کی جگہ ایک مضبوط کاروباری مہرہ استعمال کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا فیصلہ لندن پلان کا طے شدہ حصہ ہے۔

مزیدخبریں