حیدرآباد(نامہ نگار)سینئر مسلم لیگی رہنما سید فصیح الحسنین شاہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بداعمالیوںکی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے پورے ملک میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے کرپشن کے خاتمے کی دعویدار عمران حکومت نے بدعنوانی کو فروغ دیا انہوں نے شکوہ کیا کہ مسلم لیگی کارکن بھی میرے مشورے ماننے کو تیار نہیں لیکن میںملک و قوم کے مفاد میں اچھے راستوں کا تعین کرتا رہونگا۔ انہوں نے پی ڈی ایم میں انتشار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفاد پرستی کی سیاست سے اجتماعی مفادات حاصل نہیں ہوسکتے۔ اپوزیشن کو حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا پڑے گا۔ حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عالمی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر مہنگائی کو عروج پر پہنچارہے ہیں اور عوام کو نہ گھبرانے کا مضحکہ خیز مشورہ دے رہے ہیں صرف خوابوں کی دنیا میں رہ کر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
حکمرانوں کی بداعمالیوں کی سزا عوام کو مل ر ہی ہے‘ فصیح شاہ
Apr 08, 2021