(ن) لیگ خود استعفے دینا نہیں چاہتی‘ ملبہ صرف پی پی پر گرانا چاہتی ہے: گیلانی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی  کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ خود استعفے دینا نہیں چاہتی اور ملبہ صرف پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی اور (ن) لیگ صرف استعفوں کا ملبہ پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے۔ (ن) لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصوروار ٹھہرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے اور سی ای سی کے بعد استعفے دے بھی دیں تو (ن) لیگ نہیں دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...