جوئیانوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یوسی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیلئے رحمتوں برکتوں والا ماہ صیام آرہا ہے ضلعی انتظامیہ روزہ داروں کیلئے اشیاء خورد نوش سستی فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کے فقط دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات یقینی بنائے ورنہ عوام کے شدید رد عمل کا انہیں سامنا کرنا پڑے گا، اپنے ایک بیان میں ملک نعمان شہزاد ڈوگر نے کہا کہ بے لگام برھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریبوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔
برھتی مہنگائی سے غریبوں کی زندگی اجیرن ہوچکی حکومت اقدامت اٹھائے: نعمان شہزاد ڈوگر
Apr 08, 2021