کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی فتح ہوگی۔ تحریک انصاف کو شکست کا سامناکرنا پڑے گا ۔ این اے 75حلقہ سیاسی طور پر انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے ۔ تحریک انصاف کو اس ہار سے اندازہ ہو جائے گا کہ عمران خان نے ڈھائی سالہ اقتدار میں عوام کو کیا دیا ۔ سمجھ سے بالا تر ہے کہ تحریک انصاف اپنی جیت کے گن کیوں کرگا رہی ہے ۔
ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی فتح ہوگی:خالد جوئیہ
Apr 08, 2021