ہیری اور میھگن مارکل کادستاویزی نیٹ فلیکس سیریزہارٹ آف انویکٹس بنانے کا اعلان

پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ اداکارہ میھگن مارکل نے بطور پروڈیوسراپنی پہلی دستاویزی نیٹ فلیکس سیریزہارٹ آف انویکٹس بنانے کا اعلان کردیا۔میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی یہ پہلی نیٹ فلکس سیریز انویکٹس گیمز پر مشتمل ہوگی ، جو بیمار اور زخمی فوجی اہلکاروں اور تجربہ کاروں کو کھیلوں میں مسابقت کا موقع فراہم کرتی ہے۔پرنس ہیری اس سیریز میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے سیریز بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز دنیا بھر کے غیر معمولی ممبران کے ایک گروپ پر بنائی گئی ہے جو انویکٹس گیمز دی ہیگ 2020 میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے زخمی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ا س سیزیز میں انجیکٹس گیمز پر توجہ دی جائے گی جس کا مقصد زخمی خدمت گاروں اور خواتین کے لئے کھیلوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن