میانمار میں سکیورٹی حکام نے فوجی حکومت پر تنقید کرنے والے ایک نوجوان اداکار، گلوکار اور ماڈل کو گرفتار کر لیا ہے، 24سالہ پینگ تاخون میانمار اورتھائی لینڈ کی مشہور شخصیت ہیں اور فیس بک اور انسٹاگرام پر ان کے 10 لاکھ فالور ہیں، ایک فیس بک پوسٹ میں ان کی بہن کا کہنا ہے کہ 8 ٹرکوں پر 50 کے قریب فوجی آئے اور ان کے بھائی کو اٹھا کر لے گئے۔ ان کی فیملی کے مطابق پینگ تاخون کچھ عرصے سے گھر پر بیمار تھے، حکام نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے، میانمار میں حکام نے فوجی حکومت کی مخالفت کرنے والے 100سے زائد سرکردہ اداکاروں، فنکاروں اور ادیبوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔