سعودی عرب،نئے سیشن سے قبل تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے ویکیسنیشن لازمی قرار

Apr 08, 2021 | 16:09

ویب ڈیسک

سعودی عرب کی وزارت برائے تعلیم نے کہا ہے کہ نئے سیشن سے قبل تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے کوروناویکیسن لگوانا لازمی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ تعلیم ریاض کے ڈائریکٹر جنرل حمد الوھیبی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اپنے عملے اور اداروں سے رجوع کرنے والوں کو ویکسین لگوانے کے لیے ضروری اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی پابندی کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ طلبہ معمول کے مطابق تعلیم حاصل کریں اور پورے ملک میں معمول کی زندگی جلد از جلد بحال ہو سکے۔

مزیدخبریں