وزیراعظم عمران خان (کل)جمعہ کو ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 4000فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تین مرلے پر بنے اپارٹمنٹ کی قیمت 27لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔لاہور رنگ روڈ پر بلوکی انٹر چینج کے قریب ایل ڈی اے سٹی میں 35ہزار اپارٹمنٹس بنانے کے حکومتی منصوبے پر وزیراعظم عمران خان جمعہ کو پہلے مرحلے میں تین مرلے کے 4000اپارٹمنٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔نام نکلنے پر 10فیصد جبکہ بقایا رقم اپارٹمنٹس ملنے کے بعد ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے تحت 2000اپارٹمنٹس درخواست دہندہ عام افراد کو جبکہ باقی 2000وفاقی و صوبائی ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ ہوں گے۔ایس ایم عمران کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مستحق افراد کے لیے 50لاکھ گھروں کے خواب کی تعبیر کا وقت آ گیا ہے، اب ڈیرھ سال بعد لوگ اپنے نئے گھروں میں منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے۔
وزیراعظم لاہور میں 4000فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد(کل) رکھیں گے
Apr 08, 2021 | 18:16